D.G. Khan Board 9th

For View Book Click Here

کرن پبلیکیشنزطلبہ و طالبات کی راہنمائی کے لیے آسان ، مفید ، معیاری اور کم قیمت معاون درسی کتب کی تیاری کے سلسلہ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ کرن ایکوریٹ اپ ٹو ڈیٹ پیپرز کی اشاعت بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔’’بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن‘‘ کے امتحانات کی تیاری کے لیے ’’اپ ٹو ڈیٹ پیپرز‘‘کی اہمیت ، افادیت اور معاونت سے معزز اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات سب بخوبی واقف ہیں۔’’بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن‘‘ کے امتحانات کی تیاری کے لیے ان پیپرز کی اِسی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر کرن پبلیکیشنز نے میٹرک پارٹ ون جماعت نہم اور پارٹ ٹو جماعت دہم سائنس و آرٹس کے تمام مضامین کے اپ ٹو ڈیٹ پیپرز نہایت احتیاط اور تحقیق کے بعد مرتب کر کے شائع کیے ہیں۔ کرن پبلیکیشنز کے شائع کردہ گزشتہ سالوں کے پیپرز کی چیدہ چیدہ خصوصیات درج ذیل ہیں۔

خصوصیات

یہ پیپرز پنجاب کے تمام بورڈز کے امتحانات کی تیاری کے لیے یکساں مفید ہیں کیوں کہ ان پیپرز میں لاہور بورڈ کے ساتھ ساتھ پنجاب کے دیگر بورڈز کے پیپر بھی دیے گئے ہیں تا کہ طلبہ و طالبات ان پیپرز کو تیار کر کے امتحان کی بہترین تیاری کر سکیں۔ یہ پیپرز پنجاب کے تمام بورڈز کے جاری کردہ نئے پیپر پیٹرن کے عین مطابق شائع کیے گئے ہیں۔ ان پیپرز کے جوابات (حصہ معروضی) حل کہنہ مشق ماہرین تعلیم اور تجربہ کار ماہر مضمون اساتذہ کرام نے تیار کیے ہیں۔ کرن پبلیکیشنز کے شائع کردہ گزشتہ سالوں کے یہ پیپرز مارکیٹ میں دستیاب دیگر اپ ٹو ڈیٹ پیپرز کی نسبت کم قیمت اور معیاری ہیں۔

کــرن ایکوریٹ اپ ٹو ڈیٹ پیپرز املا کی اغلاط سے مبراّ ہیں۔

نوٹ: معزز اساتذہ کرام اور عزیز طلبہ و طالبات ! چوں کہ حال ہی میں تمام مضامین کے لیے نئے پیپر پیٹرن کا اجراء ہوا ہے جس کے مطابق تمام بورڈز نے اس نئے پیپر پیٹرن کے مطابق امتحان لیا ہے۔ لہٰذا ادارہ کرن پبلیکیشنز نے گزشتہ پانچ سالہ پیپرز پورے کرنے کے لیے پنجاب کے دیگر بورڈز کے پیپرز بھی شامل کر دیے ہیں۔ یہ بات پیشِ نظر ہے کہ پنجاب کے تمام بورڈز کا پیپر پیٹرن اور سلیبس یکساں ہونے کے باعث طلبہ و طالبات کے لیے ان پیپرز کی تیاری بھی کما حقہ مفید ثابت ہو گی اور وہ امتحان میںاچھے گریڈ حاصل کر سکیں گے۔  انشاء اللہ

اگرچہ یہ پیپرز نہایت احتیاط اور تحقیق کے بعد مرتب کیے گئے ہیں اور کوشش کی گئی ہے کہ کوئی غلطی نہ رہ جائے تاہم غیر دانستہ کوئی غلطی رہ گئی ہو تو براہِ کرم ادارہ کو مطلع کر کے شکریہ کا موقع دیں تا کہ آئندہ ایڈیشن میں اس کی اصلاح کی جا سکے۔ اس ضمن میں ادارہ آ پ کی مفید آراء کا منتظر رہے گا۔ پــبـلـشــر