اردو ہماری قومی زبان ہے۔ یہ زبان بتدریج ترقی و ترویج کے مراحل طے کررہی ہے۔ اس زبان کی ترقی کے سلسلہ میں بہت سے مصنفین، مؤلفین، شعراء اور ادباء نے حصہ لیا ہے۔ جماعت ششم (گریڈ— 6) کے سلیبس کے مختلف مضامین اور نظموںوغیرہ کو طلباء و طالبات کیلئے آسان، عام فہم اور امتحانی نقطہ نظر سے مفید بنانے کیلئے ’’ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ پنجاب‘‘ کے نئے امتحانی نظام ’’انٹرنل اسیسمنٹ سسٹم‘‘ کو مدِ نظر رکھا گیا ہے۔زیر نظر کتاب ’کرن کی ٹو اردو (انشائیہ +معروضی) جماعت ششم‘‘ ’’محکمہ تعلیم حکومت پنجاب‘‘کے جاری کردہ ’’تعلیمی کیلنڈر‘‘اور ’’پنجاب ایگزامینیشن کمیشن‘‘کے جاری کردہ ’’پیپر پیٹرن‘‘کے مطابق تیار کی گئی ہے ۔
خصوصیات
کرن کی ٹو اردو (انشائیہ +معروضی) جماعت ششم‘‘ کی چیدہ چیدہ خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں
حصہ نثر
معانی طلباء کی سہولت کے لیے مشکل الفاظ کے معانی دئیے گئے ہیں۔
خلاصہ ہر سبق کا خلاصہ دیا گیا ، تاکہ طلباء کو نفس مضمون سمجھنے میں آسانی ہو۔
کثیر الانتخابی سوالات سبق کے ہر پیراگراف کے کثیر الانتخابی سوالات اور ان کے جوابات لکھے گئے ہیں۔
مشقی سوالات سبق میں دئیے گئے تمام مشقی سوالات کا حل تحریر کیا گیا ہے۔
حصہ نظم
معانی طلباء کی سہولت کے لیے مشکل الفاظ کے معانی دئیے گئے ہیں۔
خلاصہ نظم کا خلاصہ سادہ اور عام فہم زبان میں لکھا گیا ہے۔
کثیر الانتخابی سوالات اشعار ، بند یا قطعات کے بعد کثیر الانتخابی سوالات اور جوابات شعری ذوق کا خیال رکھتے ہوئے عام فہم انداز میں تحریر کیے گئے ہیں۔
مفہوم و تشریح ہر ایک شعر، بند یا قطعہ کا مفہوم اور تشریح اس طرح تحریر کی گئی ہے کہ طلباء کو اشعار کا مفہوم و تشریح آسانی سے سمجھ میں آجائے۔
اس کتاب کی مدد سے طلباء و طالبات کی نہ صرف اردو زبان میں دلچسپی اور مہارت بڑھے گی، بلکہ وہ یقیناً امتحان میں اعلیٰ نمبروں سے کامیابی حاصل کریں گے۔معزز اساتذہ کرام کی مفید آراء کے منتظر