Key to Arabic 8th

For View Book Click Here

ﷲ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو جنت میں اسماء کا علم سکھا کر انسان کو فرشتوں پر فضیلت بخشی۔ روایات سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام کو جس زبان میں علم سکھایا گیا وہ زبان عربی تھی۔ عربی زبان کی سب سے بڑی فضیلت یہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ کا کلام(قرآن پاک) اسی زبان میں نازل ہوا ہے۔ نبی علیہ الصلوۃ والسلام اور اہل جنت کی زبان بھی عربی ہی ہے۔ حکومت پاکستان نے عربی کو چھٹی سے آٹھویں جماعت تک لازمی مضمون قرار دے دیا ہے۔ حکومت کے اس مستحسن اقدام سے یقیناً طلباء طالبات میں اسلامی تعلیمات کو سمجھنے کی صلاحیت بڑھے گی اور مذہب سے دلچسپی میں بھی اضافہ ہو گا۔اسی اہمیت کے پیش نظر ’’محکمہ تعلیم حکومت پنجاب‘‘ کے جاری کردہ ’’تعلیمی کیلنڈر‘‘ اور ’’پنجاب ایگزامینیشن کمیشن‘‘کے جاری کردہ ’’پیپر پیٹرن‘‘کے مطابق کرن کی ٹو عربی (انشائیہ+معروضی) جماعت ہشتم مندرجہ ذیل پہلوئوں کو مدّنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے ۔

زیر نظر کتاب کو دوحصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

حصہ اوّل: (لُغَۃُ الْعَرَبِیْ) اس حصہ میں اسباق کے مشکل الفاظ کے معانی ، بامحاورہ ترجمہ اور مشقوں کاحل دیا گیا ہے۔سوالات کے جوابات کو غیر ضروری طول نہیں دیا گیا۔ بلکہ مختصر اور جامع رکھا گیا ہے۔

حصہ دوم: (عَرَبِیْ قَوَاعِدْ) اس حصہ کو ضروری عربی قواعد اور ذخیرہ الفاظ سے مزین کیا گیا ہے۔ چھٹی جماعت کے طلباء و طالبات کی ذہنی استعداد کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے اس بات کی پوری کوشش کی گئی ہے کہ ترجمہ آسان اور بامحاورہ ہو تا کہ طلباء و طالبات زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکیں۔

کرن کی ٹو عربی جماعت ہشتم کے ہر سبق کو مندرجہ ذیل دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے

حصہ اوّل (انشائیہ): اس حصہ میںمشقی سوالات کے جوابات دیئے گئے ہیں۔ تمام سوالات کو الگ الگ عنوانات کے تحت واضح کیا گیا ہے ۔ حصہ دوم (معروضی): اس حصہ میں ہر عنوان کے نیچے کثیر الانتخابی سوالات اور جوابات دئیے گئے ہیں۔ غیر ضروری طوالت سے بچتے ہوئے مختصر جوابی سوالات بھی مع جوابات تحریر کیے گئے ہیں۔

اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ وہ اپنی مفید تجاویز اور کتاب میں پائی جانے والی غلطیوں کے بارے میں ضرور آگاہ فرمائیں تا کہ آئندہ کتاب میں مزید بہتری اور نکھار پیدا کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *