ہوم اکنامکس ایک عمرانی علم ہے۔ یہ علم طالبات کو عملی زندگی میں امور خانہ داری کے عام فہم طریقوں سے لے کر ایک گھر کو منظم پیمانے پر چلانے کے لئے درپیش مسائل، موجود وسائل میں خوش اسلوبی سے حل کرنے کے اصول و ضوابط بھی سکھاتا ہے۔ قوموں کی ترقی میں خواتین کی تعلیم و تربیت کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ اسی اہمیت کے پیش نظر ’’محکمہ تعلیم حکومت پنجاب‘‘ کے جاری کردہ ’’تعلیمی کیلنڈر‘‘ اور ’’پنجاب ایگزامینیشن کمیشن‘‘کے جاری کردہ ’’پیپر پیٹرن‘‘کے مطابقکی ٹوہوم اکنامکس (انشائیہ+معروضی) جماعت ہفتم مندرجہ ذیل پہلوئوں کو مدّنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے ۔
خصوصیات
’’کی ٹو ہوم اکنامکس جماعت ہفتم‘‘ میں درسی کتاب کے تمام اسباق کو سوالاً جواباً انتہائی خوبصورت، آسان اور واضح انداز میں لکھا گیا ہے، تاکہ طلبہ و طالبات آسانی سے سبق کا اصل مفہوم سمجھ سکیں۔ کی ٹوہوم اکنامکس (انشائیہ+معروضی) جماعت ہفتم کی چیدہ چیدہ خصوصیات درج ذیل ہیں۔ ہرباب کاانشائیہ سوالاً جواباً سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے ۔ باب کے ہر عنوان کے نیچے کثیر الانتخابی سوالات اور جوابات دئیے گئے ہیں۔ اور غیر ضروری طوالف سے بچتے ہوئے مختصر جوابی سوالات بھی مع جوابات تحریر کیے گئے ہیں۔ باب کے ہر عنوان کے سوالات اور جوابات نہایت سادہ زبان میں لکھے گئے ہیں۔ ہر سبق کے مشقی سوالات کا حل دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ طالبات کو امور خانہ داری کی تربیت کے لیے ’’عملی کام‘‘شامل کیا گیا ہے اور اس کی وضاحت کے لیے ضروری ’’اشکال‘‘ بھی بنائی گئی ہیں۔ دلچسپ معلوماتاور اہم نکاتجیسے عنوانات پر بھی سیر حاصل مواد دیا گیا ہے، تاکہ طالبات کی مضمون میں دلچسپی بڑھے اور انہیں ہوم اکنامکس کے بارے میں مفید معلومات حاصل ہوں۔ اس سے وہ یقینانئے امتحانی نظام میں سو فیصدگریڈسے کامیابی حاصل کریں گی۔ معزز اساتذہ کی مفید آرا ء کے منتظر پبلشر