ریاضی دراصل ریاضت طلب مضمون ہے، جس میں تحقیق کا عمل جا ری رہتا ہے اور اس طرح نئے تصورات‘ نئے عنوانات‘ نئی اصطلاحات اور نئی علامتیں معرض وجود میں آتی رہتی ہیں اور یہی اصطلاحات ریاضی کی مخصوص زبان میں اضافہ کا سبب بنتی ہیں۔روز مرہ زندگی میں ’’علم ریاضی‘‘ کی اہمیت مسلم ہے۔ اسی اہمیت کے پیش نظر ’’محکمہ تعلیم حکومت پنجاب‘‘ کے جاری کردہ ’’تعلیمی کیلنڈر‘‘ اور ’’پنجاب ایگزامینیشن کمیشن‘‘کے جاری کردہ ’’پیپر پیٹرن‘‘کے مطابق کرن کی ٹو ریاضی (انشائیہ+معروضی) جماعت ہفتم مندرجہ ذیل پہلوئوں کو مدّنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے ۔
خصوصیات
یہ درج ذیل دو اہم حصوں پر مشتمل ہے۔
حصہ انشائیہ: اس میں تمام مشقوں کا حل نہایت آسان اور عام فہم انداز میںپیش کیا گیا ہے۔ مشقوں سے پہلے ان کے تصورا ت مثالوں کے ساتھ دیئے گئے ہیں۔ تاکہ طلباء و طالبات کو سوال حل کرنے کے تمام پہلوئوں سے واقفیت حاصل ہو سکے۔سوالات کو فارمولوں کے عین مطابق سٹیپ بائی سٹیپ حل کیا گیا ہے، تاکہ ان کو سمجھنے میں آسانی ہو۔جیومیٹری کی اشکال کو دی گئی پیمائش کے مطابق بنایا گیا ہے، لیکن جو شکل پیپر مارجن سے زیادہ پیمائش رکھتی تھی ،اسے ایک خاص تناسب سے چھوٹا کر کے بنا دیا گیا ہے۔
حصہ معروضی: ہر عنوان کے نیچے کثیر الانتخابی سوالات اور جوابات دئیے گئے ہیں۔ اور غیر ضروری طوالف سے بچتے ہوئے مختصر جوابی سوالات بھی مع جوابات تحریر کیے گئے ہیں۔ معروضی سوالات کے چنائو اور ترتیب کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور اس بات کی پوری کوشش کی گئی ہے کہ سوالات کے جوابات نئے امتحانی نظام کے مطابق ہوں۔
اس کے علاوہ سرگرمیاں، دلچسپ معلومات، اہم نکات اور اصطلاحات جیسے عنوانات پر بھی سیر حاصل مواد دیا گیا ہے، تاکہ طلبا و طالبات کی مضمون میں دلچسپی بڑھے اور انہیں مفید معلومات حاصل ہوں۔ اس سے وہ یقینانئے امتحانی نظام میں اچھے گریڈسے کامیابی حاصل کریں گے۔ معزز اساتذہ کرام کی مفید آرا ء کے منتظر