’’پنجاب ایگزا مینیشن کمیشن‘‘کے جاری کردہ ماڈل پیپرز برائے ’’ امتحان مڈل سٹینڈرڈ (گریڈ8 –)‘‘ کے مطابق طلباء کی امتحانی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ’’کرن ماڈل پیپرز ‘‘ برائے ’’ مڈل سٹینڈرذ امتحان وظیفہ(گریڈ8–)‘‘ تیار کیے گئے ہیں۔ کرن ماڈل پیپرز ’’بورڈ آف سینئر پیپر سیٹرز‘‘ کی زیرِ نگرانی تیار کیے گئے ہیں۔ کرن ماڈل پیپرزانشائیہ و معروضی دو حصوں پر مشتمل ہیں۔ کرن ماڈل پیپرز ’’محکمہ تعلیم حکومت پنجاب‘‘ کے جاری کردہ ’’ تعلیمی کیلنڈر ‘‘ کے مطابق چیپٹر وائز اورماہانہ ٹیسٹ کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں۔ کرن ماڈل پیپرز میں معروضی پرچہ کے ساتھ ساتھ انشائیہ پرچہ میں بھی سوالات کے جوابات لکھنے کے لیے مناسب جگہ دی گئی ہے ،تاکہ طلبا کو الگ سے جوابی کاپی کی ضرورت نہ رہے۔ کرن ماڈل پیپرز میں ’’ انٹرنل ایگزامز‘‘ امتحانات (سہ ماہی ، ششماہی ، اورنوماہی ) کی تیاری کے لیے (انشائیہ+معروضی ) پیپرز بنائے گئے ہیں تاکہ طلباء ان امتحانات میں 100%کامیابی حاصل کرسکیں۔ کرن ماڈل پیپرزمیں ’’پنجاب ایگزا مینیشن کمیشن‘‘ کے زیر اہتمام سالانہ امتحان کے مطابق سوالات کاچنائو ،ترتیب اورنمبرز دئیے گئے ہیں ، تاکہ طلبا سالانہ امتحان کی تیاری بہتر طریقے سے کرسکیں۔ کرن ماڈل پیپرز میں سالانہ امتحانات کے پرچہ جات پورے نصاب سے بنائے گئے ہیں تاکہ طلباء سالانہ امتحان میں 100% کامیابی حاصل کرسکیں۔ کرن ماڈل پیپرزمیں ’’مڈل سٹینڈرڈ امتحان وظیفہ(گریڈ8 –)‘‘ کے سالانہ امتحان کے لیے طلباء کی سہولت کے پیش نظر انشائیہ و معروضی کامکمل حل ساتھ دیاگیا ہے۔ کرن ماڈل پیپرز کی تیاری میں سالانہ امتحان کی ضروریات کو مدنظر رکھاگیا ہے۔طلباء ان ماڈل پیپرز کے مطالعہ سے یقینا سالانہ امتحان میں 100%کامیابی حاصل کرسکیں گے۔