Key 2 Urdu Quaid 9

For View Book Click Here

<span

اُردو ہماری قومی زبان ہیں۔ یہ ہماری پہچان اور ہمارے ادبی ورثہ کی امین ہے۔ اس کی تدریس و ترویج ہمارا قومی فریضہ ہے۔ کرن پبلیکیشنز اس فریضے کی انجام دہی میں حتی الوسع مصروف ہے۔ موجودہ کتاب اسی کوشش کی ایک کڑی ہے۔ طلبہ کی امتحانی ضروریات کے پیش نظر ’’کرن کی ٹو اردو و قواعد و انشاء پردازی انشائیہ+معروضی جماعت نہم‘‘ ’’محکمہ تعلیم حکومت پنجاب‘‘ کے جاری کردہ ’’تعلیمی کیلنڈر‘‘، ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ پنجاب‘‘ کے نئے امتحانی نظام ’’امتحان اور مسلسل جائزہ کا نظام‘‘ اور ’’بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن‘‘ کے جاری کردہ ’’نئے پیپر پیٹرن‘‘ کے مطابق ترتیب دی گئی ہے۔ ’’کرن کی ٹو اردو وقواعد و انشاء پردازی (انشائیہ+معروضی) جماعت نہم‘‘کو مندرجہ ذیل چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے

:حصہ نثر

اس حصہ میں ٹیکسٹ بک کے ہر سبق کو طلبہ کی سہولت کے پیشِ نظر مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔ مصنف کا تعارف خلاصہ مرکزی خیال پیراگراف کی تشریح خط کشیدہ الفاظ کے معنی پیراگراف کے کثیرالانتخابی سوالات سبق کے مختصر جوابی سوالات مشقی سوالات :حصہ نظم

اس حصے میں ترتیب سے نظمیں دی گئی ٹیکسٹ بک کی ہرنظم کو طلبہ کی سہولت کے پیشِ نظر مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔ شاعر کا تعارف خلاصہ مرکزی خیال اشعار کی تشریح مشکل الفاظ کے معنی نظم کے کثیرالانتخابی سوالات نظم کے مختصر جوابی سوالات مشقی سوالات

:حصہ غزل

اس حصے میں ترتیب سے غزلیں دی گئی ٹیکسٹ بک کی ہرغزل کو طلبہ کی سہولت کے پیشِ نظر مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔ شاعر کا تعارف خلاصہ مرکزی خیال اشعار کی تشریح مشکل الفاظ کے معنی نظم کے کثیرالانتخابی سوالات نظم کے مختصر جوابی سوالات مشقی سوالات

حصہ قواعد

اس حصے کو’’بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے جاری کردہ نئے ’’پیپر پیٹرن‘‘ کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے، جس میں نصاب کی تقسیم درج ذیل ہے

متضاد اور مترادف الفاظ سابقے / لاحقے تذکیر و ثانیث واحد جمع جملوں کی تصحیح، نامکمل فقرات کی تکمیل نے اور کو کا استعمال خطوط درخواستیں حکایات (کہانیاں) مکالمہ نویسی رقعات یا دعوتی کارڈ رسیدات

مزید براں کتاب کو امتحانی تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے مذکورہ بالا ہر حصہ کے اسباق کو مندرجہ ذیل دو ذیلی حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے حصہ انشائیہ اس حصہ میں ہر سبق کی مکمل تفصیل آسان انداز میں بیان کی گئی ہے۔ تمام سوالات کو الگ الگ عنوانات کے تحت واضح کیا گیا ہے اور انتہائی احسن اندازِ تحریر اختیار کیا گیا ہے۔ غیر ضروری طوالت سے پرہیز کیا گیا ہے۔ حصہ معروضی  اس حصہ میں کثیر الانتخابی سوالات اور مختصر جوابی سوالات دیئے گئے ہیں۔ معروضی سوالات کے انتخاب اور ترتیب کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور اس بات کی پوری کوشش کی گئی ہے کہ سوالات کے جوابات نئے امتحانی نظام کے مطابق ہوں۔

زیرِ نظر کتاب کے مطالعہ سے طلبہ(انشاء اللہ) امتحان میںسو فیصد کامیابی حاصل کریں گے۔ ہم معزز اساتذہ کرام اور طلبہ کی مفید آرا ء کے منتظر رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *