’’محکمہ تعلیم حکومت پنجاب ‘‘ قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب‘‘نے پرائمری،ایلیمنٹری کلاسز کے امتحانات کے لیے نئی سکیم آف سٹڈ یز متعارف کرائی ہے، جس کے تحت تمام کلاسز کے امتحانات نئے پیپر پیڑن یعنی سولوٹیکسانومی پیڑن کے تحت لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس نئے پیٹرن کے مطابق تیاری کروانے کے لیے اساتذہ کرام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درسی کتاب سوالات پر انحصار کرنے کی بجائے سبق کی تیاری کرواتے ہوئے کثیر الانتخابی اور اوپن اینڈڈسوالات میں یونی ،ملٹی اور ریلیشنل نیک اپنائیں۔اس نئے نظام میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ طلبا وطالبات کی صلاحیتوں کو کی روشنی میں جانچا جائے۔ اس سلسلے میں ’’کرن پبلیکیشنز ‘‘نے قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب‘‘کے جاری کردہ ماہوارسلیبس جو کہ لف ہذاہے کے مطابق کرن پری ٹیسٹ نوٹس (انشائیہ+ معروضی)جماعت پنجم(گریڈ 5)شائع کیے ہیںجو مندرجہ ذیل خصوصیات سے مزین ہیں۔
خصوصیات
تمام اسباق کو آسان سوالات اور جوابات کی شکل میں تحریر کیا گیا ہے۔
مشقی سوالات کے جوابات کو آسان ، خوبصورت اور واضح انداز میں تحریر کیا گیا ہے۔
تمام مضامین کو نئے امتحانی نظام’’ انٹرنل اسیسمنٹ سسٹم‘‘ کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔
تمام مضامین کو معروضی اور انشائیہ حصّوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
تمام مضامین کے معروضی سوالات کو نئے نظام کے تحت ترتیب دیا گیا ہے۔
اردو اور انگلش کے تمام اسباق میں شامل مشکل الفاظ کو آسان معانی کے ساتھ تحریر کیا گیا ہے۔
سائنس میں عملی کام، سائنسی اصطلاحات ، تصاویر اور بالخصوص سائنسی معلومات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تحریرکیا گیا ہے۔
تمام مضامین کے اسباق کو مندرجہ ذیل دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
حصہ انشائیہ
اس حصہ میں مشقی سوالات کے جوابات دیے گئے ہیں۔ تمام سوالات کو الگ الگ عنوانات میں تقسیم کر کے انتہائی احسن اور جامع انداز میں تحریر کیا گیا ہے۔ نیز غیر ضروری طوالت سے پرہیز کرتے ہوئے اختصار کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔
حصہ معروضی
اس حصہ میں کثیر الانتخابی ، تکمیلی سوالات ، درست ،غلط جوڑ کے سوالات اور مختصر سوالات و جوابات تحریر کئے گئے ہیں۔ معروضی سوالات کے چناؤ اور ترتیب کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ تمام سوالات کے جوابات نئے امتحانی نظام ’’انٹرنل اسیسمنٹ سسٹم‘‘ کے مطابق دیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں کتاب میں خوبصورت ڈرائنگ ، دلچسپ سائنسی معلومات ، سرگرمیاں، اہم نکات اور اصطلاحات جیسے عنوانات کے تحت تجسس کو اُبھارنے والی چیزیں تحریر کی گئی ہیں، تاکہ طلباو طالبات ’’ کرن پری ٹیسٹ نوٹس جماعت پنجم ‘‘پوری دلچسپی کے ساتھ پڑھ سکیں۔ گریڈ حاصل کریں گے۔ A+ کرن پری ٹیسٹ نوٹس (انشائیہ+معروضی) کی تیاری سے طلبہ یقینا امتحان میں