پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔اس کی معیشت کا زیادہ تر انحصار زراعت پر ہے۔ زراعت ہی ایساعلم ہے جس کے ذریعے زرعی پیداوار ، مفید جانوروں،کیڑوں اور پرندوں کی پرورش اور نشوونما وغیرہ کے بارے میں سیر حاصل آگاہی ہوتی ہے۔ زرعی تعلیم کا مضمون اپنے موضوعات کے اعتبار سے کافی وسیع اور اہمیت کا حامل ہے۔ اسی اہمیت کے پیش نظر ’’محکمہ تعلیم حکومت پنجاب‘‘ کے جاری کردہ ’’تعلیمی کیلنڈر‘‘ اور ’’پنجاب ایگزامینیشن کمیشن‘‘کے جاری کردہ ’’پیپر پیٹرن‘‘کے مطابقکرن کی ٹو زرعی تعلیم (انشائیہ+معروضی) جماعت ہفتم مندرجہ ذیل پہلوئوں کو مدّنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے ۔ ’’کرن کی ٹو زرعی تعلیم جماعت ششم‘‘ میں درسی کتاب کے تمام اسباق کو سوالاً جواباً انتہائی خوبصورت، آسان اور واضح انداز میں لکھا گیا ہے، تاکہ طلبہ و طالبات آسانی سے سبق کا اصل مفہوم سمجھ سکیں۔کرن کی ٹوزرعی تعلیم (انشائیہ+معروضی) جماعت ششم کی چیدہ چیدہ خصوصیات درج ذیل ہیں۔ہرباب کاانشائیہ سوالاً جواباً سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے ۔ باب کے ہر عنوان کے نیچے کثیر الانتخابی سوالات اور جوابات دئیے گئے ہیں۔ اور غیر ضروری طوالف سے بچتے ہوئے مختصر جوابی سوالات بھی مع جوابات تحریر کیے گئے ہیں۔ باب کے ہر عنوان کے سوالات اور جوابات نہایت سادہ زبان میں لکھے گئے ہیں۔ ہر سبق کے مشقی سوالات کا حل دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ عملی کام، دلچسپ معلومات، اہم نکات اور اصطلاحات جیسے عنوانات پر بھی سیر حاصل مواد دیا گیا ہے، تاکہ طلباء و طالبات کی مضمون میں دلچسپی بڑھے اور انہیں زراعت کے بارے میں مفید معلومات حاصل ہوں۔ اس سے وہ یقینانئے امتحانی نظام میں اعلی گریڈسے کامیابی حاصل کریں گے۔معزز اساتذہ کرام کی مفید آرا ء کے منتظر