Class 4

For View Book Click Here

ہدایات برائے تیاری

ٹیچرزطلبہ کو”کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ “کی تیاری کروانے کے لیے درج ذیل طریقہ کار/لائحہ عمل اختیار کریں
“کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ “کے امتحان سے پہلے طلبہ کو مشق کروانے کے لیے ماہانہ امتحانات کا انعقاد کیا جائے تا کہ بچے “کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ “کے طریقہ کار سے بخوبی واقف ہو سکیں۔ یہ ماہانہ امتحانات تعلیمی سال کے پہلے مہینے کے اختتام سے شروع کیے جا سکتے ہیں ۔

اس سلسلے میں ’’پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن‘‘ کا جاری کردہ سالانہ سلیبس جسے ادارہ نے مندرجہ ذیل چھے ماہانہ حصوں میں تقسیم کیا ہے۔

اپریل
مئی
جون، جولائی، اگست
ستمبر
اکتوبر
نومبر
طلبہ کومذکورہ بالا چھے امتحانات کی ماہوار تیاری کروائی جائے اور امتحان لیا جائے۔
“کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ “میں امتحان سے پہلے طلبہ کی مکمل سلیبس کی تیاری کے لیے دسمبر سے مکمل سلیبس میں سے امتحان لیا جائے۔اس سلسلے میں ’’پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن‘‘ کے جاری کردہ ماڈل پیپرز کے مطابق مکمل سلیبس میں سے پیپرز تیار کیے جائیں۔
طلبہ ان پیپرز کے نتیجے میں جس ایس۔ایل۔او میں کمزور پائے جائیں، انھیں تیاری کرنے میں مدد دی جائے۔
گھر کے لیے دیے جانے والے کام (ہوم ورک) میں گزشتہ”کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ “کے امتحانی سوالات شامل کیے جائیں۔ اس مقصد کے لیے سابقہ”کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ ” کا جائزہ لے کر معلوم کریں کہ کون سا سوال کس ایس۔ایل۔اوسے متعلق ہے۔ یہ کام ہفتے میں دو دن کیا جا سکتا ہے۔
ٹیچرز جماعت میںایس۔ایل۔اوکی تدریس کے دوران میں گزشتہ “کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ “کے سوالات شامل کریں۔
طلبہ کو جماعت میں ـ’’آج کا سوال‘‘ کے عنوان کے تحت ایک سوال بطور ترغیبی کے دیا جائے۔ اس مقصد کے لیے گزشتہ “کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ “امتحان میں سے وہ سوال منتخب کریں جوایس۔ایل۔او کے امتحان کے لیے پڑھایا جا چکا ہو۔ اسے تختہ سیاہ /وائٹ بورڈ پر لکھیں اور با ٓوازِ بلند پڑھیں۔ جماعت کے ابتدائی 5 سے 10 منٹ طلبہ کو اسی سوال کی مشق کروائیں اور جواب کی وضاحت کریں۔ ایسا ہفتے میں کم از کم ایک بار کریں۔
درج بالانکات و ہدایات مدنظر رکھتے ہوئے کرن پبلیکیشنز نے “کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ “کی مکمل تیاری کے لیے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے جاری کردہ سلیبس اور پیپر پیٹرن کے مطابق چھے ماہوار ٹیسٹ مع جوابات تیار کیے ہیں۔یہ ٹیسٹ درج ذیل مہینوں کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔
اپریل
مئی
جون، جولائی، اگست
ستمبر
اکتوبر
نومبر

اس کے علاوہ مکمل سلیبس میں سے چھے سالانہ ٹیسٹ (مع جوابات)تیار کیے گئے ہیں۔یہ ٹیسٹ ان عنوانات کے تحت بنائے گئے ہیں۔
تیار کیے ہیں۔ان ٹیسٹسکی تیاری سے طلبہ یقینا میں “کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ “سو فیصد گریڈ حاصل کرسکیں گے۔امید ہے کہ اساتذہ کرام اور طلبہ ادارہ کے ماہرین تعلیم کی اس کاوش سے مستفید ہو ں گے۔ پبلشر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *