Key 2 Chemistry 9 U/M

For View Book Click Here

انسانی زندگی کی تمام سہولیات اور آسائشیں سائنسی علوم کی بدولت ہیں۔ یہ سائنس کا کمال ہے کہ آج انسان سمندر کی تہہ سے لے کر ہوا کے دوش تک دسترس حاصل کر چکا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ تسخیر کائنات میں آگے ہی آگے بڑھ رہا ہے۔کیمسٹری سائنس کی ایک اہم شاخ ہے۔ اس علم میں مادہ کے تمام پہلوئوں پر بحث کی جاتی ہے اور تجربات و مشاہدات کے بعد اکٹھی کی گئی معلومات کی روشنی میں انسانی زندگی کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔کیمسٹری جماعت دہم کا نیا نصاب جدید سائنسی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔ اسی طرح زیر نظر کتاب ’’کرن کی ٹوکیمسٹری (انشائیہ+معروضی) جماعت دہم‘‘ کا بھی نصاب اور طلبہ کی ذہنی و تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ یہ کتاب نہ صرف طلبہ کیلئے امتحانات میں مددگار و معاون ثابت ہوگی بلکہ ان کی عام زندگی میں بھی رہنما ثابت ہوگی۔

خصوصیات

کرن کی ٹوکیمسٹری (انشائیہ) جماعت دہم کی تیاری میں درج ذیل امور کو مد نظر رکھا گیا ہے کتاب کو انتہائی احسن، آسان اور دلنشیں انداز میں تحریر کیا گیا ہے، تاکہ طلبہ کی مضمون میں دلچسپی پیدا ہو اور جوابات کے مفہوم کو سمجھنے میں تشنگی نہ رہے۔ کتاب کو امتحانی نقطہ نگاہ سے بہترین خطوط پر تیار کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کا بطورِ خاص خیال رکھا گیا ہے کہ کیمسٹری کے اصول طلبہ کی عملی زندگی میں بھی ان کی بھرپور معاونت کریں۔ مختلف تجربات کو واضح کرنے کیلئے ٹیکسٹ کی اشکال کے علاوہ کچھ ضروری اشکال بھی دی گئی ہیں، تاکہ طلبہ کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ ہر باب میں موجود عنوانات کے علیحدہ علیحدہ کثیر الانتخابی سوالات اور مختصر سوالات دئیے گئے ہیں جو طالب علم کی موضوع پر گرفت کو مضبوط بنائیں گے۔

ٹیکسٹ کے مین ٹاپک کے علاوہ طلبہ کی رہنمائی کے لیے سب ہیڈنگ بھی بنائی گئی ہے۔ امیدواثق ہے کہ معزز اساتذہ اور طلباء و طالبات ہماری اس کاوش کو ضرور پسند فرمائیں گے اور ہماری محنت کو سراہیں گے۔ ہم معزز اساتذہ اور طلبہ کی مفید آرا کے منتظر رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *