Key 2 Islamiyat (C) 10

اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کی راہنمائی اور دین و دنیا میں کامیابی کے لئے اپنے نبی محترمﷺ پر قرآن مجید نازل فرمایا۔ قرآن مجید وہ آسمانی صحیفہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے تمام علوم و فنون کا ذکر فرمایا ہے۔ قرآن پاک کے بعد دین اسلام میں حدیث کا مقام و مرتبہ ہے۔ قرآن میں بیان کردہ بعض ایسے معاملات جن کی وضاحت عام انسانی ذہن کے بس میں نہیں ہوتی، حدیث انہیں نہایت خوبی کے ساتھ واضح کرتی ہے۔ ہمارے پیارے آقا حضرت محمدﷺ نے اپنی عملی زندگی کو قرآن مجید کی ہدایت کے مطابق یوں گزارا کہ حضرت عائشہؓ سے جب کسی نے آپؐ کے اخلاق کے بارے میں پوچھا تو آپؓ نے جواب دیا:’’آپ کا خلق قرآن ہے‘‘۔ اللہ تعالیٰ نے رسول ﷺ کی زندگی اور اخلاق کو اسوئہ حسنہ قرار دیا ہے۔ قرآن مجید میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے کہ’’جو تمہیں رسولؐ عطا فرمائیں، اسے لے لو اور جس سے منع فرمائیں، رک جاؤ‘‘۔

خصوصیات

طلبہ و طالبات کو قرآن و حدیث کی تعلیمات سے روشناس کرانے کے لیےاسلامیات (لازمی) برائے جماعت نہم و دہم  کے نصاب میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے ۔ نئے نصاب میں قرآن حکیم کی چند بڑی سورتیں اور احادیث کی کثیر تعداد کو شامل کیا گیا ہے ۔ اسلامی عبادات اور حقوق وفرائض کے اسباق بھی دئیے گئے ہیں ۔ اسی اہمیت کے پیش نظر’’محکمہ تعلیم حکومت پنجاب‘‘ کے جاری کردہ ’’تعلیمی کیلنڈر‘‘ اور ’’بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن‘‘ کے جاری کردہ ’’پیپر پیٹرن‘‘ کے مطابق ’’کرن اسلامیات (اختیاری) جماعت نہم و دہم‘‘مندرجہ ذیل پہلوئوں کو مدّ نظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے ۔ ’’کرن اسلامیات (اختیاری) جماعت نہم و دہم‘‘ میں درسی کتاب کے تمام اسباق کو سوالاً جواباً انتہائی خوبصورت، آسان اور واضح انداز میں لکھا گیا ہے، تاکہ طلبہ و طالبات آسانی سے سبق کا اصل مفہوم سمجھ سکیں۔ ’’کرن اسلامیات (اختیاری) جماعت نہم و دہم‘‘کے ہر سبق کو مندرجہ ذیل دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے

کثیر الانتخابی : کثیر الانتخابی حصہ میں ہر بیان کے نیچے چار ممکنہ بیانات دیئے گئے ہیں اور طلبہ کی آسانی کے لئے درست جواب کو الگ خانے میں لکھ دیا گیا ہے۔

مختصر سوالات: مختصر سولات والے حصے میں بھی کسی بھی اہم یا کم اہم سوال کو نظر انداز نہیں کیا گیا۔ اور مختصر سوالات کے جوابات بھی مختصر اور عام فہم انداز میں دئیے گئے ہیں۔ تاکہ طلبہ کو سمجھنے اور یاد کرنے میں آسانی ہو۔

امیدواثق ہے کہ معزز اساتذہ اور طلباء و طالبات اس کتاب میں ہماری محنت اور کاوش کو سراہیں گے۔یہ کتاب اساتذہ اور بچوں کے لئے بہترین اثاثہ ثابت ہو گی۔ ہمیں یقین ہے کہ اس کتاب سے استفادہ کر کے طلباء و طالبات نئے امتحانی نظام ’’انٹرنل اسیسمنٹ سسٹم‘‘ میں اچھے گریڈ سے کامیابی حاصل کریں گے۔اساتذہ کرام کی مفید آراء کے منتظر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *