Key 2 Education 9

For View Book Click Here

علم کا مقصد وحید آدمی کا انسان بنانا ہے۔ انسانی سیرت و کردار کے بنانے میں علم اہم کردار ادا کرتا ہے۔ علم اس کی ذہنی نشوونما کرتا ہے اور اس طرح ایک اچھا مہذب اور متمدن معاشرہ تخلیق پاتا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے محکمہ تعلیم نے علم التعلیم کو ایک امتیازی مضمون کی حیثیت سے ثانوی سکول کے نصاب میں شام کیا ہے۔ ہم نے زیرِ نظر کتاب میں کوشش کی ہے کہ اس مضمون کو طلباء کے لیے آسان بنا کے پیش کیا جائے تا کہ وہ اچھے نمبر لے کر پاس ہو سکیں۔
اسی اہمیت کے پیش نظر ’’محکمہ تعلیم حکومت پنجاب‘‘ کے جاری کردہ ’’تعلیمی کیلنڈر‘‘ کے مطابق کرن کی ٹو مبادیات تعلیم جماعت نہم‘‘مندرجہ ذیل پہلوئوں کو مدّ نظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے ۔
کرن کی ٹو مبادیات تعلیم جماعت نہم‘‘میں درسی کتاب کے تمام اسباق کو سوالاً جواباً انتہائی خوبصورت، آسان اور واضح انداز میں لکھا گیا ہے، تاکہ طلبہ و طالبات آسانی سے سبق کا اصل مفہوم سمجھ سکیں۔

خصوصیات

کرن کی ٹو مبادیات تعلیم جماعت نہم‘‘کے ہر سبق کو مندرجہ ذیل دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے:
حصہ اوّل (انشائیہ): اس حصہ میں مشقی سوالات کے جوابات دیئے گئے ہیں۔ تمام سوالات کو الگ الگ عنوانات کے تحت واضح کیا گیا ہے اور انتہائی احسن اندازِ تحریر اختیار کیا گیا ہے۔ غیر ضروری طوالت سے بھی پرہیز کیا گیا ہے۔
حصہ دوم (معروضی): اس حصہ میں کثیر الانتخابی، خالی جگہ مکمل کرنا، درست غلط، جوڑ کے سوالات اور مختصر سوالات دیئے گئے ہیں۔ معروضی سوالات کے چنائو اور ترتیب کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور اس بات کی پوری کوشش کی گئی ہے کہ سوالات کے جوابات نئے امتحانی نظام کے مطابق ہوں۔

امیدواثق ہے کہ معزز اساتذہ اور طلباء و طالبات اس کتاب میں ہماری محنت اور کاوش کو سراہیں گے۔یہ کتاب اساتذہ اور بچوں کے لئے بہترین اثاثہ ثابت ہو گی۔ ہمیں یقین ہے کہ اس کتاب سے استفادہ کر کے طلباء و طالبات نئے امتحانی نظام ’’انٹرنل اسیسمنٹ سسٹم‘‘ میں اچھےگریڈ سے کامیابی حاصل کریں گے۔اساتذہ کرام کی مفید آراء کے منتظر پبلشر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *