عزیز طلبہ و طالبات ،قرآن و حدیث کی تعلیمات زندگی کے ہر شعبہ میں اپنے پیروکار کی راہنمائی کرتی ہیں ،اس لئے اسلام کو مکمل ضابطہ حیات کہتے ہیں ۔اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم اچھے مسلمان اور معاشرے کے بہترین شہری بن سکتے ہیں۔کرن کی ٹو اسلامیات (انشائیہ+معروضی) جماعت ششم‘‘ میں طلبہ و طالبات کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے کے لیے ایمانیات و عبادات، اسوئہ حسنہ اور اخلاق و آداب جیسے موضوعات پر اسباق دیئے گئے ہیں ۔اسی اہمیت کے پیش نظر ’’محکمہ تعلیم حکومت پنجاب‘‘ کے جاری کردہ ’’تعلیمی کیلنڈر‘‘ اور ’’پنجاب ایگزامینیشن کمیشن‘‘کے جاری کردہ ’’پیپر پیٹرن‘‘کے مطابقکرن کی ٹواسلامیات (انشائیہ+معروضی) جماعت ششم مندرجہ ذیل پہلوئوں کو مدّنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے ۔
خصوصیات
کرن کی ٹو اسلامیات (انشائیہ+معروضی) جماعت ششم‘‘ میں درسی کتاب کے تمام اسباق کو سوالاً جواباً انتہائی خوبصورت، آسان اور واضح انداز میں لکھا گیا ہے، تاکہ طلبہ و طالبات آسانی سے سبق کا اصل مفہوم سمجھ سکیں۔ کرن کی ٹو اسلامیات (انشائیہ+معروضی) جماعت ششم کی چیدہ چیدہ خصوصیات درج ذیل ہیں۔ ہرباب کاانشائیہ سوالاً جواباً سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے ۔ باب کے ہر عنوان کے نیچے کثیر الانتخابی سوالات اور جوابات دئیے گئے ہیں۔ اور غیر ضروری طوالف سے بچتے ہوئے مختصر جوابی سوالات بھی مع جوابات تحریر کیے گئے ہیں۔ باب کے ہر عنوان کے سوالات اور جوابات نہایت سادہ زبان میں لکھے گئے ہیں۔ ہر سبق کے مشقی سوالات کا حل دیا گیا ہے۔
اس کتاب کی تیاری میں بڑی محنت اور احتیاط سے کام لیا گیا ہے اور اس بات کی پوری کوشش کی گئی ہے کہ طلبہ و طالبات اس سے بھر پور فائدہ حاصل کر سکیں ۔ امیدا واثق ہے کہ معزز اساتذہ اور طلبہ و طالبات ہماری اس کاوش کو ضرور پسند فرمائیں گے. معزز اساتذہ کرام کی مفید آرا ء کے منتظر