Homework 7

For View Book Click Here

’’محکمہ تعلیم حکومت پنجاب ‘‘ قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب‘‘نے پرائمری،ایلیمنٹری کلاسز کے امتحانات کے لیے نئی سکیم آف سٹڈ یز متعارف کرائی ہے، جس کے تحت تمام کلاسز کے امتحانات نئے پیپر پیڑن یعنی سولوٹیکسانومی پیڑن کے تحت لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس نئے پیٹرن کے مطابق تیاری کروانے کے لیے اساتذہ کرام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درسی کتاب سوالات پر انحصار کرنے کی بجائے سبق کی تیاری کرواتے ہوئے کثیر الانتخابی اور اوپن اینڈڈسوالات میں یونی ،ملٹی اور ریلیشنل نیک اپنائیں۔اس نئے نظام میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ طلبا وطالبات کی صلاحیتوں کو کی روشنی میں جانچا جائے۔ اس سلسلے میں ’’کرن پبلیکیشنز ‘‘نے قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب‘‘کے جاری کردہ ماہوارسلیبس جو کہ لف ہذاہے کے مطابق کرن سمر وکیشن ہوم ورک رجسٹر ماہرین تعلیم اور تجربہ کار اساتذہ سے تیار کروا کر شائع کیاہے۔ جو مندرجہ ذیل خصوصیات سے مزین ہیں۔

خصوصیات

سمر وکیشن ہوم ورک رجسٹرمیں ہر مضمون کا سلیبس (ماہ مارچ تا اگست) شامل کیا گیا ہے۔ تمام مضامین کا ہوم ورک مواد کی نوعیت اور طوالت کے لحاظ سے ایک ہفتہ، دس روزہ اور پندرہ روزہ دورانیے پر مشتمل ہے۔ ہر مضمون کے سمر وکیشن ہوم ورک رجسٹرمیں سبق ، مکمل مشق اور سرگرمیوں سے سوالات تیار کیے گئے ہیں اور ہر سوال کے نیچے جواب لکھنے کے لیے خالی جگہ بھی چھوڑی گئی ہے۔ اُردو اور انگلش قواعد و انشا پردازی کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ سلیبس کے مطابق درخواستیں، خطوط، کہانیاں، رسیدات اور مضامین بھی ہوم ورک رجسٹر میں شامل کیے گئے ہیں۔ سمر وکیشن ہوم ورک رجسٹر میں اضافی کثیر الانتخابی سوالات بھی شامل کیے گئے ہیں۔

سیلف ٹیسٹ پیپرز

 سمر وکیشن ہوم ورک رجسٹرکے میں ہر مضمون کے پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے پرائمری سٹینڈرز ٹیسٹ کے پیٹرن کے مطابق تین تین سیلف ٹیسٹ پیپرز تیار کیے گئے ہیں۔ درج بالا اسیسمنٹ ٹیسٹ کی بدولت وہ تعلیمی ادارے جو ’’پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن‘‘ اور ’’پنجاب ایگزامینیشن کمیشن‘‘ سے وابستہ ہیں، اُن کے لیے کرن سمر وکیشن ہوم ورک رجسٹر انتہائی مفید ثابت ہو گا۔

امید کی جاتی ہے کہ کرن پبلی کیشنز کی یہ کاوش طلبہ و طالبات کو تعطیلاتِ موسم گرما کے دوران میں تعلیمی لحاظ سے مصروف رکھنے میں گریڈ حاصل کریں گے۔ A+سمروکیشن کے بعد ہونے والے فرسٹ ٹرم امتحان میں یقینا 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *